spot_img
Tuesday, August 9, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsمسلم لیگ ن کے رہنما نذیر چوہان نے آرمی چیف سے اپنی...

مسلم لیگ ن کے رہنما نذیر چوہان نے آرمی چیف سے اپنی گرفتاری کے معاملے میں مداخلت کی استدعا کر دی

- Advertisement -
- Advertisement -

لاہور:  انسدادِ دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے (ن) لیگ کے رہنما نذیر چوہان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرکے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

نذیر چوہان پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 167 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار تھے، ضمنی الیکشن کی مہم کے دوران ان پرتحریکِ انصاف کےانتخابی دفتر پر حملے اور کارکنوں پر تشدد کا الزام ہے۔

پولیس نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے گزشتہ رات انہیں گرفتار کیا اور  انہیں قیدیوں کی وین میں انسداد دہشتگردی کی عدالت  میں پیش کیا گیا۔

پولیس نے عدالت سے نذیرچوہان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

اس موقع پر نذیر چوہان کاکہنا تھاکہ ان کی گاڑی بھی چھین لی گئی جس میں 50 لاکھ روپے تھے، وہ جوڈیشل کمیشن بنانے کی استدعا کرتے ہیں۔

نذیر چوہان نے آرمی چیف سے اپنی گرفتاری کے معاملے میں مداخلت کی استدعا کر دی۔

- Advertisement -

Related articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts