spot_img
Tuesday, September 27, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsسیاستدانوں کو فوج کے معاملات میں دخل اندازی نہیں کرنی چاہیے: چوہدری...

سیاستدانوں کو فوج کے معاملات میں دخل اندازی نہیں کرنی چاہیے: چوہدری شجاعت حسین

- Advertisement -
- Advertisement -

مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ مناسب ہو یا غیرمناسب سیاستدانوں کو فوج کے معاملات میں دخل اندازی نہیں کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ سیاستدان فوج کو سیاسی الجھنوں میں نہ ڈالیں، پاکستان دشمن عناصر ایسی صورتحال کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ اب تو ٹی وی پر بھی فوجی کمانڈوز کے نام لیکر ڈرامے کیے جا رہے ہیں، شادیوں میں بھانڈ بھی پوچھتے ہیں کہ یہاں فوجی کون ہے، وہ جنرل ہو یا نہ ہو تالیاں بجا کر کہتے ہیں، ہمیں بھی کچھ دیں۔

چوہدری شجاعت حسین نے کہا ٹی وی اور اخبارات میں برادری ازم کو موضوع بنا کر فوجی افسران کے بارے میں گفتگو کی جاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فوج سمیت کسی بھی ادارے کو تنقید کا نشانہ نہیں بنانا چاہیے، سب سیاستدانوں کو یہ روش ختم کرنے کا عہد کرنا چاہیے۔

- Advertisement -

Related articles

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts