spot_img
Tuesday, August 9, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsعامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کا حکم معطل

عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کا حکم معطل

- Advertisement -
- Advertisement -

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کا جوڈیشل مجسٹریٹ کا حکم معطل کردیا۔

عامر لیاقت حسین کے صاحبزادے اور صاحبزادی نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے 23 جون کے حکم کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں ایک آئینی درخواست دائر کی۔

درخواست میں عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم روکنے اور درخواست کو فوری سماعت کے لیے مقرر کرنے کی بھی استدعا کی گئی تھی۔

عامر لیاقت حسین کے بچوں کی درخواست پر سندھ ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے سماعت  کی جس میں عدالت نے مختصر سماعت کے بعد عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم پر حکم امتناع جاری کردیا۔

عدالت نے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کا عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرانے کا حکم معطل کردیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے 23 جون کو عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کے لیے  قبرکشائی کا حکم دیا تھا۔

خیال رہےکہ ممتاز ٹی وی اینکر، مقرر اور ایم این اے عامر لیاقت 9 جون کو اپنے کمرے میں بے ہوش پائے گئے تھے، ملازمین کی اطلاع پر عامر لیاقت کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی موت کی تصدیق کی گئی۔

- Advertisement -

Related articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts