spot_img
Wednesday, August 10, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsکراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری، خداداد چورنگی...

کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری، خداداد چورنگی پر شہریوں کا احتجاج

- Advertisement -
- Advertisement -

کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے،بجلی کی عدم فراہمی پر خداداد چورنگی پر علاقہ مکینوں نے  احتجاج کیا۔

رپورٹس کے مطابق بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے مظاہرین نے ٹائر جلا کر شاہراہ قائدین بند کردی۔

ترجمان کے الیکٹرک کا دعویٰ ہے کہ گرمی میں شدت کے باعث بجلی کی طلب میں اضافہ ہوا،کراچی شہر میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی، نیشنل پاور پالیسی کے تحت لوڈشیڈنگ کا دورانیہ علاقے میں نقصان کی شرح پرمنحصر ہے۔

ترجمان کے مطابق ایندھن کی خریداری میں دشواری اور فراہمی میں کمی سے بھی پیداواری صلاحیت متاثر ہو رہی ہے۔

تاہم بعد ازاں خداداد چورنگی پر علاقہ مکینوں  نے احتجاج ختم کردیا جس کے بعد ٹریفک بحال کردی گئی۔

- Advertisement -

Related articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts