spot_img
Monday, August 15, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsوزیراعظم کا سیلاب سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10 لاکھ...

وزیراعظم کا سیلاب سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان

- Advertisement -
- Advertisement -

وزیراعظم کی زیرصدارت خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیلاب کی صورتحال پراجلاس ہوا جس میں وفاقی حکومت نے سیلاب سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ این ڈی ایم اے، صوبائی ڈیزاسٹر حکام کے مشترکہ سروے کے بعد معاوضہ دیا جائےگا، وزیراعظم نے قائم مقام چیئرمین این ڈی ایم اے کو کوئٹہ فوری پہنچنے کی ہدایت بھی کی اور کہا کہ چیئرمین این ڈی ایم اے سیلاب متاثرین کی امداد، بحالی کیلئے بلوچستان حکومت کے ساتھ مل کرکام کریں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ تمام ڈیمز محفوظ ہیں، صورتحال پر چوبیس گھنٹے نظر رکھی جارہی ہے، نقصانات کا جائزہ لینے، سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی کیلئے جلد بلوچستان جاؤں گا، مون سون کی مزید بارشوں کے پیش نظر وفاقی اور صوبائی محکمے ہائی الرٹ رہیں۔

- Advertisement -

Related articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts