spot_img
Friday, September 30, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsوزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کیلئے امداد کی اپیل کردی

وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کیلئے امداد کی اپیل کردی

- Advertisement -
- Advertisement -

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف  نے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے اپیل کردی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں بارشوں کا 30 سال کا ریکارڈ ٹوٹا ہے، بلوچستان اور سندھ میں تباہی وبربادی سے قیامت صغریٰ کا منظر ہے اور بہت بڑی تعداد میں لوگ بے گھر ہیں جب کہ بارشوں اور سیلاب سے مال مویشی، فصلوں، باغات اور املاک کو نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر 37.2 ارب روپے سیلاب زدگان کے لیے دیےجارہے ہیں، ریسکیو کے لیے فوری طورپراین ڈی ایم اے کو 5 ارب روپےجاری کردیے ہیں جب کہ ہرجاں بحق فردکے خاندان کو 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے جس میں زخمیوں، گھروں کے گرنے اور دیگر نقصانات پر زرتلافی شامل ہیں۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ متاثرین کو 25 ہزار روپے نقد کی ادائیگی بڑے پیمانے پرجاری ہے، اس امداد کے لیے 80 ارب روپے سے زائد درکار ہیں،کھربوں روپے کے نقصانات کو پورا کرنا ہے، پوری قوم ہاتھ بٹائے تو ہم کئی گنا زیادہ رفتار سے متاثرین کی جلد امداد کرسکیں گے۔

وزیر اعظم نے اپیل کی کہ سیلاب زدگان کی مدد کے لیے قائم فنڈ میں دل کھول کرعطیات جمع کرائیں، سیلاب زدگان کی مدد کے لیے حکومتیں اور پاک فوج بھی اپنا کردار ادا کررہی ہے جب کہ اس دوران جوانوں نے جام شہادت بھی نوش کیا ہے۔

- Advertisement -

Related articles

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts