spot_img
Tuesday, September 27, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsوزیرِاعظم شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر قطر روانہ

وزیرِاعظم شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر قطر روانہ

- Advertisement -
- Advertisement -

وزیر اعظم شہباز شریف امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمدالثانی کی دعوت پر دو روزہ دورہ قطر  کے لیے اسلام آبادسے دوحہ روانہ ہوگئے۔

روانگی سے قبل ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ قطر کی اہمیت  بتاتے ہوئے  لکھا  کہ  اپنے بھائی شیخ تمیم بن حمدالثانی کی دعوت پرآج قطر روانہ  ہورہا ہوں، دورے سے پاک قطر دوستی اور بھائی چارےکےتعلق کی تجدید ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ دورے کے دوران کاروباری برادری کوپاکستان میں سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع سےآگاہ کروں گا، ہم دوطرفہ روابط کوزیادہ مؤثر اسٹریٹیجک تعلقات میں تبدیل کرناچاہتے ہیں، قابل تجدید توانائی، فوڈسکیورٹی میں سرمایہ کاری کےمواقع ہیں، صنعت و انفرا اسٹرکچرکی ترقی اور سیاحت کے شعبوں میں بھی سرمایہ کاری کے مواقع ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھاکہ دورہ قطرکے تناظر کو سمجھنا اہم ہے ، کورونا کے بعد دنیا معاشی  سست روی سے بحالی کی طرف جارہی ہے، جیوپولیٹیکل کشیدگیوں نےطلب اور رسدکاعمل متاثرکیا ہے، توانائی اور خوراک کی قیمتوں میں اضافے نے مسائل میں اضافہ کیا ہے۔

- Advertisement -

Related articles

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts