spot_img
Friday, September 30, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsعمران خان کی تقریر پر وزیر اعظم شہباز شریف کا ردِعمل سامنے...

عمران خان کی تقریر پر وزیر اعظم شہباز شریف کا ردِعمل سامنے آگیا

- Advertisement -
- Advertisement -

پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی گزشتہ روز کی گئی تقریر پر وزیر اعظم شہباز شریف کا ردِعمل سامنے آگیا۔

گزشتہ روز اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ جب وہ وزیراعظم بنے تو بدقسمتی سے نیب کنٹرول میں نہیں تھا، نیب پر کنٹرول ہوتا تو پندرہ بیس لوگوں سے اربوں روپے نکلوا لیتا، ایجنسیاں مجھے ان کی کرپشن کی اطلاع دیتی تھیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ نیوٹرل کو پیغام ہے کہ کیا آپ کو ملک کی فکر ہے، ملک میں سیاسی استحکام نہیں آئے گا تو معیشت کیسے ٹھیک ہوگی؟، سیاسی استحکام صرف صاف اور شفاف انتخابات سے آئےگا، نیوٹرل سے آخر میں کہتا ہوں ابھی بھی وقت ہے اپنی پالیسی پر نظرثانی کریں، بند کمروں میں فیصلے اچھے نہیں ہوتے۔

بعد ازاں شہباز شریف نے سابق وزیر اعظم کی تقریر پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ‘عمران نیازی کی تازہ تقریر دھوکے اور جھوٹ کے سوا کچھ نہیں تھی، عمران خان خود کو مقدس اور قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں ‘۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان حقائق مسخ کر کے لوگوں کو الجھاتے ہیں، وہ دھوکے سے لوگوں کی نفسیات کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔

- Advertisement -

Related articles

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts