spot_img
Saturday, October 1, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsعمران خان کیجانب سے پوچھے گئے سوال پر وزیراعظم کا جواب سامنے...

عمران خان کیجانب سے پوچھے گئے سوال پر وزیراعظم کا جواب سامنے آگیا

- Advertisement -
- Advertisement -

وزیر اعظم شہباز شریف نے عمران خان کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا ہے کہ ہماری حکومت اس وقت سیلاب متاثرین کی بحالی میں مصروف ہے ، آپ کے الزامات اور غلط فہمیوں سے متعلق وقت نہیں۔

سوشل میڈیا پر شہباز شریف نے عمران خان کے گزشتہ دنوں جاری کیے گئے  بیان کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ رہ گئی بات چندے کی ، تو امید ہے آپ موجودہ فنڈز کے ساتھ 2010 کے سیلاب متاثرین کے نام پر لیے چندے اور غیر قانونی فارن فنڈنگ کی ایک ایک پائی کاحساب ضرور دیں گے۔

وزیر اعظم نے عمران خان سے مخاطب ہوکر کہا کہ میں نے اور میرے ساتھیوں نے قانون کے سامنے سر جھکایا ہوا ہے ، یہ تمام پابندیاں اور ہتھکنڈے آپ کی صفات ہیں ، ہماری نہیں ، ہم صرف قانون اور آئین کے راستے پر چل رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں عمران خان نے سوشل میڈیا پر شہباز شریف سے  سوال کیا تھا کہ کیا تحریک انصاف کے خوف کی وجہ سے میڈیا پر ہماری زباں بندی،  اہلِ صحافت پر تشدد اور ان کے خلاف جھوٹے مقدموں کے اندراج، ٹی وی اور یوٹیوب پر مجھے اور تحریک انصاف کو بلیک آؤٹ کرنے اور میری فلڈ ریلیف ٹیلی تھون کی نشریات روکنے جیسی مذموم کوشش کے آپ ذمہ دار ہیں؟

- Advertisement -

Related articles

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts