spot_img
Thursday, October 6, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsپاکستان بھر میں پی ٹی سی ایل انٹرنیٹ سروس ڈاؤن

پاکستان بھر میں پی ٹی سی ایل انٹرنیٹ سروس ڈاؤن

- Advertisement -
- Advertisement -

پاکستان بھر  پی ٹی سی ایل کی انٹرنیٹ سروس ڈاؤن ہونے کی شکایات سامنے آ رہی ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ نجی اداروں، گھروں اور دفاتر میں پی ٹی سی ایل کی انٹرنیٹ سروس متاثر ہوئی ہے۔

ترجمان پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پی ٹی سی ایل ڈیٹا نیٹ ورکس میں مسائل کی اطلاع دی گئی ہے۔

پی ٹی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈیٹا نیٹ ورکس میں مسئلے کی وجہ سے انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔

ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ شمال اور جنوب کے ڈیٹا نیٹ ورک میں خرابی پیدا ہوئی ہے، اس معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور ساری صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ پی ٹی سی ایل کے ٹرانسمیشن ٹیٹ ورک میں تکنیکی خرابی پیدا ہوئی ہے جس کے باعث پنجاب اور خیبرپختونخوا کےاکثر شہروں میں انٹرنیٹ سروس متاثر  ہوئی، آپٹیکل فائبر کا ٹرانسمیشن نیٹ ورک ایک شہر کو دوسرے شہر سے جوڑتا ہے۔

- Advertisement -

Related articles

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts