spot_img
Saturday, October 1, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsپی ٹی آئی نے عمران خان کی سکیورٹی پر مامور اہلکاروں اور...

پی ٹی آئی نے عمران خان کی سکیورٹی پر مامور اہلکاروں اور اخراجات کی تفصیلات مانگ لیں

- Advertisement -
- Advertisement -

پاکستان تحریک انصاف نے وزارت داخلہ سے عمران خان کی سکیورٹی پر مامور  اہلکاروں اور  اخراجات کی تفصیلات مانگ لیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے وزارت داخلہ سے مبینہ طور  پر سکیورٹی پر مامور 266 اہلکاروں کی تفصیلات بھی مانگ لی ہیں۔

فواد چوہدری کی جانب سے کہا گیا ہے کہ موجودہ حکومت میں عمران خان کی سلامتی غیر معمولی خطرات کی زد میں ہے، ہر شہری کی طرح عمران خان کی حفاظت حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ عمران خان کی سکیورٹی اخراجات کی تفصیلات مہیا کریں، دروغ گو وزیر داخلہ 266 اہلکاروں کی تفصیلات بھی فراہم کریں۔

انہوں نے کہا کہ شریفوں نے جاتی امرا محل کی حفاظت پر عوام کے 364 ملین روپے اڑائے، کم و بیش 3 ہزار  اہلکار جاتی امرا کے محل کی حفاظت پر لگائے گئے جبکہ عمران خان اپنی مدتِ اقتدار کے دوران بنی گالہ میں اپنی رہائش گاہ پر مقیم رہے، عمران خان نے اپنے گھر کے گرد حفاظتی دیوار تک خود بنوائی۔

- Advertisement -

Related articles

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts