spot_img
Wednesday, August 10, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsتحریک انصاف کے کیس کو ’فارن فنڈنگ کیس‘ نہ لکھنے کی ہدایت

تحریک انصاف کے کیس کو ’فارن فنڈنگ کیس‘ نہ لکھنے کی ہدایت

- Advertisement -
- Advertisement -

اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر نے تحریک  انصاف کے فنڈنگ سے متعلق کیس کو فارن فنڈنگ کیس نہ لکھنے کی ہدایت کردی۔

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تحریک انصاف کے ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی جس میں پی ٹی آئی کے وکیل نے کیس کو ’فارن فنڈنگ‘ کیس لکھنے پر اعتراض کیا۔

پی ٹی آئی وکیل انور منصور نے کہا کہ کازلسٹ میں آج بھی فارن فنڈنگ لکھا ہوا ہے، پہلے دن سے مؤقف ہے کہ کیس ممنوعہ فنڈنگ کا ہے فارن فنڈنگ نہیں۔

پی ٹی آئی وکیل کے اعتراض پر چیف الیکشن کمشنر نے عملے کو ہدایت کی کہ آئندہ کیس کو فارن فنڈنگ نہ لکھا جائے۔

چیف الیکشن کمشنر نے انور منصور سے کہا کہ آپ کے موکل بھی میڈیا پرفارن فنڈنگ کا لفظ استعمال کرتے رہے ہیں، آپ کا مؤقف درست ہے اس لیے ہدایات جاری کی ہیں.

- Advertisement -

Related articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts