spot_img
Monday, September 26, 2022
spot_img

-

ہومLatest News10 محرم کے بعد پی ٹی آئی کا فارن فنڈنگ کیس کا...

10 محرم کے بعد پی ٹی آئی کا فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

- Advertisement -
- Advertisement -

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ 10 محرم کے بعد عدالت میں چیلنج ہونے جارہا ہے۔

فوادچوہدری نے کہا کہ عدالت نےتمام جماعتوں کافیصلہ ایک ساتھ کرنےکا حکم دیاتھا، الیکشن کمیشن جانبدار اورپی ڈی ایم کا ذیلی ادارہ بن چکا، الیکشن کمیشن کو 15 روزمیں پی پی اور ن لیگ کی فنڈنگ کافیصلہ بھی سنانا چاہیے۔

25 مئی واقعے کی تحقیقات کا فیصلہ

فواد چوہدری نے کہا کہ 25 مئی واقعےکی مختلف ایف آئی آرزدرج ہورہی ہیں، مئی واقعےکی تحقیقات کیلئے جےآئی ٹی بنانےکا فیصلہ کیا ہے، امید ہے راناثنا، ملک احمد، عطاتارڑتحقیقات میں تعاون کرینگے۔

ن لیگ الیکشن کمیشن کے فیصلی کو بڑھا چڑھا رہی

پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ حکومت پی ٹی آئی فنڈنگ کے معاملے کو لے کر پاگل ہی ہوگئی، یہ ایسےبتارہےہیں جیسےاربوں روپےٹرانسفرہوئے، راناثنا بڑی بڑی باتیں نہ کریں وہ صرف تھانہ کوہسارکےایس ایچ او ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ 2013 کےالیکشن کے دوران پارٹی اخراجات کیلئے پیسے دیے گئے، ہمارے 13 اکاؤنٹس میں 2 کروڑ روپے ٹرانسفرکیےگئے، ان تمام اکاؤنٹس میں مین اکاؤنٹ سے پیسہ منتقل ہوا جسے 2019 میں الیکشن کمیشن میں تمام اکاؤنٹس ڈیکلیئرکیے۔

ایف آئی اے کا پی ٹی آئی رہنماؤں کو نوٹس

فوادچوہدری نے کہا کہ ایف آئی اے ہمارے رہنماؤں، ملازمین کو کیسےنوٹس دےسکتاہے؟ ایف آئی اے کس حیثیت میں نوٹس جاری کررہا ہے۔

فواد چوہدری نے بتایا کہ اسدقیصر،عمران اسماعیل،علی زیدی کونوٹس جاری کیےگئے، پی ٹی آئی دفتر کے 4 ملازمین کوبھی ایف آئی اے نے بلایا۔

- Advertisement -

Related articles

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts