spot_img
Tuesday, September 27, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsپنجاب حکومت کے بروقت اقدامات نے تونسہ شہر کو محفوظ بنا دیا:...

پنجاب حکومت کے بروقت اقدامات نے تونسہ شہر کو محفوظ بنا دیا: عمر سرفراز چیمہ

- Advertisement -
- Advertisement -

عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کے بروقت اقدامات نے تونسہ شہر کو محفوظ بنا دیا ہے، سیلاب سے نمٹنے، ریسکیو اور ریلیف کے بہترین اقدامات کیے گئے ہیں۔

مشیر اطلاعات پنجاب عمر سرفراز کا کہنا تھا کہ نااہل اور نکمی وفاقی حکومت کو ایک ماہ بعد سیلاب یاد آگیا، یکم اگست سے ملک میں تباہی آئی ہوئی ہے، اس وقت یہ وفاقی حکومت کہاں تھی؟ تب یہ بیرونی دوروں پر عیاشیاں کر رہے تھے، ہم نے میڈیا کے ذریعے شرم دلائی تو ان کو سیلاب متاثرین کی یاد آئی۔

عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ پنجاب حکومت کے بروقت اقدامات نے تونسہ شہر کو محفوظ بنا دیا ہے، سیلاب سے نمٹنے، ریسکیو اور ریلیف کے بہترین اقدامات کیے  گئے ہیں، اپنے لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، مکمل بحالی تک ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب نے کابینہ کمیٹی بنادی ہے جو نقصانات کا اندازہ لگا کر متاثرین کی امداد کر رہی ہے۔

- Advertisement -

Related articles

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts