spot_img
Friday, October 7, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsبلوچستان میں بارش کی تباہ کاریاں نہ رکیں، مزید 4 افراد جاں...

بلوچستان میں بارش کی تباہ کاریاں نہ رکیں، مزید 4 افراد جاں بحق

- Advertisement -
- Advertisement -

بلوچستان میں 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں کے نتیجے میں ہونے والے حادثات میں مزید چاراموات کی تصدیق ہوگئی، صوبے میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 267 تک پہنچ گئی۔

صوبے بھر میں مجموعی طور پر 64 ہزار 385 مکانات کو نقصان پہنچا جبکہ 1500 کلومیٹر پر مشتمل مختلف شاہراہیں بھی شدید متاثر ہوئیں۔

پراونشل ڈزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں بارش اور سیلاب کے نتیجے میں ہونے والے حادثات میں مزید 4 اموات رپورٹ ہوئیں ہیں۔

بلوچستان میں یکم جون سے اب تک جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 267 ہوگئی ہے، جاں بحق ہونے والوں میں 126 مرد 59 خواتین اور82 بچے شامل ہیں۔

سب سے زیادہ 27 ہلاکتیں کوئٹہ، جبکہ لسبیلہ اور ژوب سے 21-21 اموات رپورٹ ہوئیں جبکہ صوبے بھر میں بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 166 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

سیلابی ریلوں اور بارشوں سے مجموعی طور پر بلوچستان میں 64 ہزار385 مکانات نقصان کا شکار ہوئے، دو لاکھ 15 ہزار 936 سے زائد مال مویشی سیلابی ریلوں کی نذر ہوگئے ہیں۔

اب تک مجموعی طور پر 2 لاکھ ایکڑ زمین پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا، صوبے میں سیلابی ریلوں میں 22 پل گر گئے۔

- Advertisement -

Related articles

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts