spot_img
Friday, September 30, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsبلوچستان میں بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، ہلاکتوں کی تعداد...

بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، ہلاکتوں کی تعداد 300 ہوگئی

- Advertisement -
- Advertisement -

بلوچستان میں 24 گھنٹوں کے دوران سیلاب کے نتیجے میں ہونے والے حادثات میں مزید ایک شخص کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کے بعدصوبے میں یکم جون سے اب تک جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 300 ہوگئی۔

پرووینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی( پی ڈی ایم اے) کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں سیلاب کے نتیجے میں ہونے والے حادثات میں مزید ایک شخص کے جاں بحق ہونے کی تصدیق متعلقہ ڈپٹی کمشنر نے کی۔

ہلاک شخص کا تعلق ژوب سے ہے ،بلوچستان میں یکم جون سے اب تک جاں بحق ہونے والوں کی تعداد300 ہوگئی ،جاں بحق ہونے والوں میں137 مرد، 73 خواتین اور 90 بچے شامل ہیں،سب سے زیادہ 40 ہلاکتیں کوئٹہ جبکہ ژوب سے 23 اور لسبیلہ سے 21 اموات رپورٹ ہوئیں۔

صوبے میں بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 181 افراد زخمی ہوچکے ہیں،سیلابی ریلوں اور بارشوں سے مجموعی طور پر بلوچستان میں71 ہزار 850 مکانات نقصان کا شکار ہوئے تو وہیں 3لاکھ 4 ہزار 940 سے زائد مال مویشی سیلابی ریلوں کی نذر ہوگئے ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق  اب تک مجموعی طور پر دو لاکھ ایکڑ زمین پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچاہے،صوبے میں سیلابی ریلوں میں 24 پل گر گئے جبکہ 2200 کلو میٹر پر مشتمل مختلف شاہراہیں بھی شدید متاثر ہوئیں۔

- Advertisement -

Related articles

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts