spot_img
Monday, August 15, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsراولپنڈی ضمنی الیکشن، راجہ ظفرالحق پر پی ٹی آئی امیدوارکو سپورٹ کرنےکا...

راولپنڈی ضمنی الیکشن، راجہ ظفرالحق پر پی ٹی آئی امیدوارکو سپورٹ کرنےکا الزام

- Advertisement -
- Advertisement -

پنجاب میں راولپنڈی کے حلقہ پی پی7 سے نو منتخب رکن پنجاب اسمبلی راجا صغیر احمد نے انکشاف کیا ہے کہ ضمنی انتخاب میں ن لیگ کےسینیئر رکن راجا ظفرالحق نے پی ٹی آئی امیدوار کرنل ریٹائرڈ شبیراعوان کو سپورٹ کیا۔

ن لیگ کے نو منتخب رکن پنجاب اسمبلی راجا صغیر کا کہنا تھا کہ راجہ ظفر الحق اور ان کی پوری فیملی نے الیکشن میں  شبیر اعوان کو سپورٹ کیا، اس بارے میں حلقے میں سب کو علم ہے۔

خیال رہےکہ پی پی7 راولپنڈی کے تمام 260 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق (ن) لیگ کے راجہ صغیر احمد 68 ہزار 906 ووٹ لےکر کامیاب ہوئے جب کہ تحریک انصاف کے محمد شبیر اعوان نے 68 ہزار857 ووٹ حاصل کیے، اس طرح انہیں 49 ووٹوں سے شکست ہوئی۔

پی ٹی آئی امیدوار نے نتائج تسلیم کرنے سے انکار کیا اور دوبارہ گنتی کی درخواست دائر کردی ہے۔

- Advertisement -

Related articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts