spot_img
Monday, September 26, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsمریم نواز کا پاسپورٹ واپسی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

مریم نواز کا پاسپورٹ واپسی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

- Advertisement -
- Advertisement -

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پاسپورٹ واپسی کے لئے دوبارہ درخواست دائر کر دی، درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دے۔

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے اپنے پاسپورٹ کی واپسی کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا، مریم نواز نے وکیل امجد پرویز کی وساطت سے درخواست دائر کی ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ گزشتہ 4 سال سے ان کا پاسپورٹ عدالتی تحویل میں ہے جبکہ ابھی تک قومی احتساب بیورو (نیب) چودھری شوگر مل کا چالان عدالت میں پیش نہیں کر سکا۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالت نے میرٹ پر ضمانت منظور کی اور لمبے عرصے کے لئے کسی شخص کو اس کے بنیادی حق سے محروم نہیں رکھا جا سکتا، سابق صدر پرویز مشرف اور ایان علی کے کیسز کے فیصلے اس کی نظیر ہیں، عدالت سے استدعا ہے کہ پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دے۔

- Advertisement -

Related articles

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts