spot_img
Monday, August 8, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsپنجاب کی وزارت اعلیٰ کے انتخاب کا معاملہ،عمران خان آج لاہور پہنچیں...

پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے انتخاب کا معاملہ،عمران خان آج لاہور پہنچیں گے

- Advertisement -
- Advertisement -

پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیر اعظم عمران خان پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے انتخاب کے سلسلے میں آج لاہور پہنچیں گے۔

ذرائع کے مطابق  عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس آج لاہور میں ہوگا اور سابق وزیر اعظم  پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ق کے ارکان اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے تمام ارکان اسمبلی کو اجلاس میں شرکت کی ہدایت کر دی ہے۔

دوسری جانب پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے انتخاب کیلئے حکومت اور اپوزیشن نے اپنے اپنے ارکان اسمبلی کو ہوٹلوں میں ٹھہرایا ہے۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے 160 سے زائد ارکان اسمبلی مال روڈ پر واقع ہوٹل پہنچ گئے ہیں جبکہ دیگر ارکان پنجاب اسمبلی بھی آج ہوٹل پہنچ جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آج ہونے والے مشترکہ اجلاس میں پی ٹی آئی اور ق لیگ کے ارکان کی حتمی تعداد سامنے آئے گی.

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما اور  پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سبطین خان کا کہنا ہے کہ ہمارے ارکان اسمبلی کی تعداد 187 ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ حکومت کے اوچھے ہتھکنڈے خود ان کے لیے شرمندگی کا باعث بنیں گے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر 22 جولائی کو وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب ہوگا اور پی ٹی آئی کی جانب سے پرویز الٰہی اور ن لیگ کے حمزہ شہباز وزارت اعلیٰ کے امیدوار ہیں۔

- Advertisement -

Related articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts