spot_img
Monday, September 26, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsپاک فضائیہ کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری

پاک فضائیہ کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری

- Advertisement -
- Advertisement -

ترجمان پاک فضائیہ کےمطابق خیبرپختونخوا میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فضائیہ کے ریسکیو آپریشنز جاری ہیں۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق بلوچستان، سندھ اورجنوبی پنجاب کے ساتھ خیبرپختونخوا  میں بھی سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فضائیہ کا ریلیف آپریشن جاری ہے۔

ترجمان نے بتایاکہ ریسکیو آپریشن میں خیبرپختونخوا کے گاؤں خیشکی اور نوشہرہ کلاں سے 800 افراد کو محفوظ مقامات پرمنتقل کردیا گیا ہے جب کہ رسالپور کے فیلڈ کیمپوں میں1400 افراد کو رکھا گیا ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ نے کہا کہ کیمپ میں مفت طبی علاج،کھانا اور رہائش فراہم کی جارہی ہے۔

ترجمان کے مطابق وادی نلترمیں پاک فضائیہ کی جانب سے مفت راشن اور طبی امدادی کیمپ قائم کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ائیر مارشل حامد راشد رندھاوا اور ائیر  وائس مارشل معید خان نے سیلاب متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ بھی لیا۔

- Advertisement -

Related articles

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts