spot_img
Monday, September 26, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsسیلاب زدہ علاقوں میں سڑکوں اور بجلی کی بحالی کا کام جاری

سیلاب زدہ علاقوں میں سڑکوں اور بجلی کی بحالی کا کام جاری

- Advertisement -
- Advertisement -

وزیر اعظم محمّد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر سیلاب زدہ علاقوں میں سڑکوں اور بجلی کی بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں جاری ہیں، گوادر تا رتوڈیرو موٹروے ایم 8 کے آپریشنل سیکشنز ٹریفک کیلئے بحال کر دئیے گئے ہیں۔

وزیر اعظم بحالی کے کاموں کو خود سے مانیٹر کر رہے ہیں، اس حوالے سے انھیں روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کی جا رہی ہے، رپورٹ کے مطابق ایم 8 وانگو ہلز کے مقام سے لینڈ سلائڈنگ کلئیر کر دی گئی ہے جبکہ ایم 8 موٹروے بحال ہونے سے گوادر، آواران، خضدار اور رتوڈیرو کیلئے ٹریفک بحال ہوگئی ہے۔

ایم 8 موٹروے سیکشن کو مسافروں کی آسانی کیلئے فلحال یکطرفہ کھولا گیا ہے، تیمر گرہ – باجوڑ ١٣٢ کے وی ٹرانسمیشن لائن اور باجوڑ اور منڈا گرڈ اسٹیشنز پر معمول کے آپریشنز، بھان سعیدآباد کو متبادل ذریعہ سے بجلی سپلائی کی جا رہی ہے۔

وارا کے قصبے کو قمبر گرڈ اسٹیشن سے بجلی سپلائی دی جانے لگی، وزیر اعظم کی ہدایت پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور پاور ڈویژن بحالی کے کاموں پر دن رات معمور ہیں۔

- Advertisement -

Related articles

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts