spot_img
Thursday, August 18, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsپیٹرول کی قیمت بڑھنے سے غریب پس جائےگا: عمران خان

پیٹرول کی قیمت بڑھنے سے غریب پس جائےگا: عمران خان

- Advertisement -
- Advertisement -

اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان کا  کہنا ہے کہ قوم نے اسٹینڈ نہیں لیا تو کوئی وزیراعظم  آزاد خارجہ پالیسی نہیں بناسکےگا،  پیٹرول کی قیمت بڑھنے سے تیس فیصد مہنگائی بڑھےگی،غریب پس جائےگا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ بار میں وکلاسے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا کہنا تھا کہ جتنا امریکیوں کے سامنے جھکیں گے وہ اتنا ڈومور کہیں گے اور اگر اپنے ملکی مفادات کے لیے اسٹینڈ لیں گے تو وہ آپ کی عزت کریں گے، آپ ان کے جوتے صاف کریں گے تو وہ حقارت سے دیکھیں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ 7 مارچ کو ہمارے سفیر کو کہا گیا کہ میں روس کیوں گیا، ڈونلڈ لو نے کہا کہ اگر عدم اعتماد میں عمران خان کو نہیں ہٹایا تو بڑی مشکل کا سامنا کرنے پڑے گا، اچانک ہمارے اتحادیوں کو خیال آیا کہ یہ حکومت تو بہت بری ہے، امریکی سفارتخانے میں اپوزیشن لیڈر ملاقاتوں کے لیے جانے لگے، ہمارے لوگ جو لوٹے ہوئے وہ بھی امریکی سفارتخانے میں جاتے رہے، صوبائی وزیر خیبر پختونخوا عاطف خان سے بھی ملاقات میں کہا گیا کہ کیا محمود خان کے خلاف عدم اعتماد ہوسکتی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اس مہنگائی میں تنخواہ دار طبقہ گزارا کیسے کرے گا، پیٹرول کی قیمت بڑھنے سے تیس فیصد مہنگائی بڑھےگی،غریب پس جائےگا، ہماری حکومت کے پہلے دو سال بہت مشکل تھے،دوست ممالک مدد نہیں کرتے تو پاکستان کا دیوالیہ نکل جاتا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم اسٹینڈ نہیں لے گی تو کوئی وزیراعظم آزاد پالیسی نہیں چلا پائےگا، نیشنل سکیورٹی کمیٹی نے تسلیم کیا کہ مداخلت ہوئی، مداخلت ہوئی تو کیا اس مراسلے پر تحقیقات نہیں ہونی چاہیے تھی ؟ 

 انہوں نے مزیدکہا کہ مخصوص نشستوں پر نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کے لیے روک لیا، تگڑا شو کرنے والا ہوں لیکن ابھی نہیں بتاؤں گا کہ کیا کرنے والا ہوں، حکومت کو کوئی اندازہ نہیں کہ کیا کرنا ہے، احمقانہ بیانات دیے تو مارکیٹ ڈرگئی، بلے اب دودھ کی حفاظت کریں گے، نیب، ایف آئی اے پر شہباز شریف بیٹھ گئے۔

- Advertisement -

Related articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts