spot_img
Saturday, May 28, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsہفتہ وار بنیاد پر قیمتوں میں اضافہ، منی بجٹ کے بعد مہنگائی...

ہفتہ وار بنیاد پر قیمتوں میں اضافہ، منی بجٹ کے بعد مہنگائی میں مزید شدت آئیگی: شیری رحمان

- Advertisement -

شیری رحمان نے کہا ہے کہ ‏ہفتہ وار بنیاد پر قیمتوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے، منی بجٹ کے بعد مہنگائی میں مزید شدت آئے گی۔

نائب صدر پاکستان پیپلزپارٹی و سینیٹر شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ حالیہ ایک سروے میں پاکستان کی اکثریت نے اس حکومت کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا ووٹ دیا ہے، اخلاقی طور پر یہ اب منی بجٹ پیش کرنے اور حکومت کرنے کا جواز کھو چکے ہیں، ‏دسمبر میں مہنگائی کی شرح 12.3 فیصد رہی، مہنگائی کی یہ شرح 22 ماہ کی بلند ترین سطح پر ہے۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ کم آمدنی والے طبقے کے لئے مہنگائی کی شرح 21.92 فیصد ہے، تباہی سرکار اپنی ہی نااہلی کے ریکارڈ توڑ رہی ہے، عارضی بنیادوں پر معیشت چلانے کی خوفناک نتائج سامنے آ رہے ہیں۔

- Advertisement -

Related articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts