spot_img
Tuesday, September 27, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsڈیفالٹ کا خطرہ عمران خان نے ہی پیدا کیا: مفتاح اسماعیل

ڈیفالٹ کا خطرہ عمران خان نے ہی پیدا کیا: مفتاح اسماعیل

- Advertisement -
- Advertisement -

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ ڈیفالٹ کا خطرہ عمران خان نے ہی پیدا کیا، جس سے پاکستان کو نکال لیا ہے، اب ڈیفالٹ کا کوئی چانس نہیں ہے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے صورتحال خراب ہوئی ہے، مگر ہم معیشت سنبھال لیں گے اور کوئی خطرہ نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کچھ بینکوں نے حالات سے فائدہ اٹھایا اور مہنگا ڈالر بیچا، وزیراعظم نے سختی سے نوٹس لے کر 2 دن میں گورنر اسٹیٹ بینک سے رپورٹ طلب کی ہے، 8 بینکوں کو شوکاز نوٹس دیا ہے اور ان بینکوں کو سزا بھی ملے گی۔

وفاقی وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ اگلے چار پانچ دنوں میں ایسے اقدامات کریں گے جس سے کرنسی مارکیٹ میں استحکام آئے گا۔

- Advertisement -

Related articles

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts