spot_img
Saturday, October 1, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsسیف اللہ نیازی کے گھر پر چھاپہ مارا گیا، ان کا فون...

سیف اللہ نیازی کے گھر پر چھاپہ مارا گیا، ان کا فون اور کمپیوٹر اُٹھا لیا گیا: عمران خان

- Advertisement -
- Advertisement -

پاکستان تحریک  انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ ہمیں دیوار سے لگانے کی کوشش کرنے والوں کو نتائج بھگتنا پڑیں گے۔

سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں عمران خان نے کہا کہ سینیٹر سیف نیازی کے گھر پر چھاپہ مارا گیا، ان کا فون اور کمپیوٹر اُٹھا لیا گیا۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت اور ہینڈلرز ہمیں دیوار سے لگا رہے ہیں، خبردار کر رہا ہوں کہ اس کے نتائج انہیں بھگتنا پڑیں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا ایک جانب امپورٹڈ سرکار ہمیں سیلاب کے باعث سیاست نہ کرنے کا کہہ رہی ہے تو دوسری جانب ہمیں ہراساں کرنے کے لیے جھوٹے مقدمے بنائے جا رہے ہیں۔

- Advertisement -

Related articles

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts