spot_img
Friday, September 30, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsسجل علی کی عمران خان کے بیٹوں کے ہمراہ تصویر وائرل

سجل علی کی عمران خان کے بیٹوں کے ہمراہ تصویر وائرل

- Advertisement -
- Advertisement -

پاکستان کی مقبول اداکارہ سجل علی کی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے بیٹوں کے ہمراہ تصویر وائرل ہو رہی ہے۔

سجل علی نے حال ہی میں ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں اپنی فلم ’واٹس لَو گوٹ ٹو ڈو ود اٹ؟‘ کے پریمیئر کے لیے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرے۔

یہ فلم عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور  برطانوی فلم ساز جمائما گولڈ اسمتھ کی تخلیق کردہ ہے جو اس کی  شریک پروڈیوسر سمیت مصنفہ بھی ہیں۔

ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں فلم کے پریمیئر میں عمران خان اور جمائما کے دونوں بیٹوں سلیمان اور قاسم خان نے بھی شرکت کی۔

ایونٹ کے ریڈ کارپٹ پر فلم کی دیگر کاسٹ کے علاوہ سجل علی کی عمران خان کےدونوں بیٹوں کے ساتھ بھی تصاویر بنائی گئیں جو اب سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

مداح ان تصاویر کو خوب پسند کررہے ہیں اور اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

- Advertisement -

Related articles

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts