spot_img
Monday, August 8, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsسلمان خان سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنیوالے ایشین اداکار

سلمان خان سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنیوالے ایشین اداکار

- Advertisement -
- Advertisement -

سپر اسٹار سلمان خان  ایشیا کے سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والے اداکار بن گئے۔

سلمان خان  جلد ہی معروف رئیلیٹی شو ‘بگ باس 16’ کے ذریعے ٹی وی اسکرین پر واپسی کررہے ہیں۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اداکار نے بگ باس سیزن 16 کی میزبانی کے فرائض انجام دینے کے لیے 800 کروڑ بھارتی روپے کا ناقابلِ یقین معاہدہ کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے اس شو کی پروڈکشن ٹیم سے شو کی میزبانی کے لیے 10 ٹریلین بھارتی روپے کی ڈیمانڈ کی تھی جس کے بعد بہت سے لوگ اس بارے میں غیر یقینی صورتِ حال کا شکار ہو گئے تھے کہ بگ باس کے اگلے سیزن کے میزبان سلمان خان ہی ہوں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کی بگ باس کے سیزن 16 کے لیے 800 کروڑ بھارتی روپے میں ڈیل ہوچکی ہے۔

واضح رہے کہ پچھلے سیزن میں سلمان خان کا معاوضہ تقریباً 350 کروڑ روپے تھا۔

- Advertisement -

Related articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts