spot_img
Thursday, August 18, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsسعودی شہری نے ایمبر ہرڈ کو شادی کی پیشکش کردی، آڈیو وائرل

سعودی شہری نے ایمبر ہرڈ کو شادی کی پیشکش کردی، آڈیو وائرل

- Advertisement -
- Advertisement -

معروف امریکی اداکارہ ایمبر ہرڈ کو سعودی شہری کی جانب سے شادی کی پیشکش کی گئی ہے۔

حال ہی میں اپنے سابق شوہر اداکار جونی ڈیپ سے  ہتک عزت کا مقدمہ ہار نے والی ایمبر ہرڈ ان دنوں خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

کیس میں ناکامی کے بعد اب سوشل میڈیا پر ایک آڈیو منظرِ عام پر آئی ہے جس کے حوالے سے سعودی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ اس میں ایمبر ہرڈ کو شادی کی پیشکش کی گئی ہے۔

آڈیو میں مذکورہ شخص کہہ رہا ہے کہ ‘ایمبر چونکہ آپ پر تمام دروازے بند ہوچکے ہیں، اسی لیے میرے علاوہ کوئی نہیں جو آپ کا خیال رکھے ، میں نے دیکھا ہے کہ کچھ لوگ آپ سے نفرت اور آپ کو پریشان کررہے ہیں’۔

آڈیو میں اس شخص نے مزید کہا ‘اسی لیے میں آپ سے شادی کرنے کا خواہش مند ہوں اور اس کا فیصلہ کر چکا ہوں، اللہ ہم دونوں کو خوش رکھے، آپ ایک نعمت ہیں لیکن لوگوں کو قدر نہیں، میں اس بوڑھے آدمی (جونی ڈیپ) سے بہتر ہوں’۔

یاد رہے کہ امریکی اداکار جونی ڈیپ نے اپنی سابقہ اہلیہ اداکارہ ایمبر ہرڈ کے خلاف واشنگٹن پوسٹ کے لیے لکھے گئے ایک آرٹیکل پر مقدمہ دائر کیا تھا جس میں اداکارہ نے جونی ڈیپ پر گھریلو تشدد کا الزام عائد کیا تھا۔

تاہم اب کیس میں شکست کے بعد ایمبر ہرڈ  سابق شوہر اداکار جونی ڈیپ کے 15 ملین ڈالر کی مقروض ہیں۔

- Advertisement -

Related articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts