spot_img
Thursday, October 6, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsسینیٹ: شہباز گِل کے معاملے پرشہزاد وسیم اور اعظم نذیر آمنے سامنے

سینیٹ: شہباز گِل کے معاملے پرشہزاد وسیم اور اعظم نذیر آمنے سامنے

- Advertisement -
- Advertisement -

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما  شہباز گِل پر تشدد کے الزامات پر سینیٹ کا ماحول گرم ہوگیا۔

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شہزاد وسیم  نے شہباز گل پر تشدد کے الزامات سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا  کہ ساری دنیا نے شہباز گِل کی ویڈیوز دیکھی ہوں گی، اپنی مرضی کا بیان دلوانے کے لیے یہ سب کچھ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  یہ چاہتے ہیں شہباز گِل عمران خان کے خلاف بیان دیں، موجودہ فاشسٹ حکومت کسی بھی حد تک جانے کے لیے تیار ہے۔

اس پر  وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ   نے شہزاد وسیم کو  جواب دیا کہ  اگر ایک بندہ بغاوت کے مقدمے میں گرفتار ہے تو اسے پھولوں کے ہار پہنائے جائیں، رانا ثنا اللہ پر 15 کلو ہیروئن ڈالتے ہوئے آپ لوگوں کا منہ کالا نہیں ہوا تھا۔

 نذیر تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ  تشدد کا پوچھنا ہے تو پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے کارکنوں سے پوچھیں۔

- Advertisement -

Related articles

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts