spot_img
Friday, October 7, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsکے الیکٹرک کی بجلی مہنگی اور سستی کرنے کیلئے الگ الگ درخواستیں

کے الیکٹرک کی بجلی مہنگی اور سستی کرنے کیلئے الگ الگ درخواستیں

- Advertisement -
- Advertisement -

کراچی: کے الیکٹرک نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دو الگ الگ درخواستیں دے دیں۔

کے الیکٹرک نے سہ ماہی اور ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹس کی الگ الگ درخواستیں نیپرا میں جمع کرائیں جس میں بجلی سستی اور مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

کے الیکٹرک نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 14 روپے 53 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست  کی ہے اور یہ اضافہ اپریل تا جون 2022 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔

اس کے علاوہ کے الیکٹرک نے جولائی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست بھی دائر کی ہے جس میں بجلی 3 روپے47 پیسے سستی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

کے الیکٹرک نے جولائی کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ میں 6 ارب 25  کروڑ کا ریلیف دینے کی درخواست کی ہے۔

نیپرا کے الیکٹرک کی دونوں درخواستوں پر31 اگست کو سماعت کرے گا۔

- Advertisement -

Related articles

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts