spot_img
Thursday, October 6, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsشہباز گل کو دل کی تکلیف نہیں، ان کی صحت تسلی بخش...

شہباز گل کو دل کی تکلیف نہیں، ان کی صحت تسلی بخش ہے: پمز اسپتال

- Advertisement -
- Advertisement -

وفاقی دارالحکومت اسلام آبادکے پمز اسپتال نے   پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل  کی صحت تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ انھیں دل کی تکلیف نہیں ہے۔

گزشتہ روز شہباز گِل کو اڈیالہ جیل سے میڈیکل چیک اپ  کے لیے  پمز اسپتال کے آئی سی یو میں منتقل کیا گیا تھا اور ان  کے چیک اپ  کے لیے  اسپتال میں ڈاکٹرز کا 5  رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل  دیا گیا ہے۔

کارڈیک سینٹر میں شہباز گل کا  ابتدائی طبی معائنہ ہوا اور اسپتال ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما کی صحت تسلی بخش ہے۔

اسپتال ذرائع کا کہناہے کہ شہباز گل کےخون کے ٹیسٹ اور ای سی جی کی گئی،  شہبازگل کے دل کی دھڑکنیں رات تیزتھی، ان کی گزشتہ رات ای سی جی رپورٹ بہترنہیں تھی لہٰذا ان کی دوبارہ ای سی جی کی جائے گی ۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ بے چینی بڑھنے سے بھی دل کی دھڑکنیں تیزہوجاتی ہیں اور  سانس لینے میں مشکلات آجاتی ہیں تاہم انھیں دل کی تکلیف نہیں ہے۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل بورڈ شہبازگل کا آج دوبارہ معائنہ کرے گا جس دوران شہبازگل کے دوبارہ ٹیسٹ کیے جانے کا بھی امکان ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ  رہنما پی ٹی آئی کی  مجموعی میڈیکل رپورٹ آج مرتب کی جائے گی جس کے بعد شہباز گل کو ڈسچارج کرنے یا نا کرنے سے متعلق فیصلہ کیا جائےگا۔

- Advertisement -

Related articles

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts