spot_img
Monday, September 26, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsشہباز گل کا بیان طے شدہ تھا، ثبوت ملے تو عمران خان...

شہباز گل کا بیان طے شدہ تھا، ثبوت ملے تو عمران خان کو بھی گرفتار کرینگے: وزیر داخلہ

- Advertisement -
- Advertisement -

اسلام آباد: وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ شہبازگل کا بیان سب طے شدہ پروگرام تھا اور یہ سارے لوگ اس میں شامل ہیں جب کہ  عمران خان کی صدارت میں میٹنگ ہوئی اس لیے اگر ثبوت ملے تو انہیں بھی گرفتار کیا جائے گا۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ آج عمران خان کہہ رہے ہیں کہ گرفتاری سے پہلے صفائی کا موقع دینا چاہیے، مجھ پر 15 کلو ہیروئن ڈالی گئی، کیا مجھے گرفتار کرتے وقت صفائی کا موقع دیا تھا؟

انہوں نے کہا کہ شہبازگل کا بیان سب طے شدہ پروگرام تھا، یہ سارے لوگ اس میں شامل ہیں، عمران خان کی صدارت میں میٹنگ ہوئی، اگر ثبوت ملے تو انہیں بھی گرفتار کیا جائے گا۔

رانا ثنااللہ  کا کہنا تھا کہ اداروں کے لوگوں کو کہا گیا کہ احکامات ملے تو عمل نہ کریں، بیان پر نہ شہبازگل کو روکا گیا نہ مداخلت کی گئی، شہبازگل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میرے کہنے کا یہ مقصد نہیں تھا۔

وزیر  داخلہ نے کہا کہ شہبازگل کو مقدمہ درج کرنے کے بعد گرفتار کیا اور 24 گھنٹوں میں عدالت میں پیش کیا، اس معاملے میں پوری قانونی کارروائی ہوگی جب کہ شہباز گل یا ڈرائیور پر تشدد کی بات غلط ہے۔

انہوں  نے مزید کہا کہ مونس الٰہی کے بیان کے بعد معلوم کرایا کہ بنی گالہ پر ایسی کوئی چیز نہیں ملی کہ پنجاب پولیس تعینات کی گئی ہو۔

- Advertisement -

Related articles

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts