spot_img
Tuesday, September 27, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsشہباز شریف کی نئی روایت، غیرملکی تحائف وزیراعظم ہاؤس میں رکھے جائیں

شہباز شریف کی نئی روایت، غیرملکی تحائف وزیراعظم ہاؤس میں رکھے جائیں

- Advertisement -
- Advertisement -

وزیراعظم شہباز شریف پاکستان کی تاریخ کی منفرد مثال بن گئے، شہباز شریف نے وزیراعظم ہاؤس میں نئی روایت قائم کر دی، وزیراعظم کو ملنے والے غیرملکی تحائف اب وزیراعظم ہاؤس میں مستقل طور پر رکھے جائیں گے۔

بیرونی ممالک سے ملنے والے تحائف اب عوام دیکھ سکیں گے، شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ تحائف عوام کو دکھانے کا اہتمام کیا جائے تا کہ دوست ممالک کی پاکستان سے محبت سے عوام آگاہ ہوں، وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزیراعظم ہاؤس میں جگہ بھی مختص کر دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں مختص جگہ پر یہ تحائف رکھے جائیں گے جنہیں عوام دیکھ سکیں گے، بیرون ممالک سے ملنے والے تحائف وزیراعظم نے سرکاری خزانے میں جمع کرا دئیے ہیں، توشہ خانے میں جمع کرائے گئے تحائف کی مالیت 27 کروڑ روپے ہے، وزیراعظم کو یہ قیمتی تحائف خلیجی ممالک کے دوروں کے دوران ملے تھے، تحائف میں ہیرے جڑی دو قیمتی گھڑیاں بھی شامل ہیں۔

ایک گھڑی کی مالیت 10 کروڑ اور دوسری کی قیمت 17 کروڑ بتائی گئی ہے، خلیجی ریاستوں کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کو عمران خان سے زیادہ مہنگی گھڑیاں دی گئی ہیں، وزیراعظم نے قیمتی قلم، انگوٹھی، ‘کف لنک’ (بٹن) اور خوشبو کے تمام تحائف توشہ خانے میں جمع کرا دئیے۔

شہباز شریف وزیر اعلی پنجاب کے طور پر دس سال کے دوران ملنے والے تمام غیرملکی تحائف توشہ خانے میں جمع کرواتے رہے ہیں۔

- Advertisement -

Related articles

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts