spot_img
Wednesday, August 10, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsشاہد خاقان عباسی نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں مزید اضافے...

شاہد خاقان عباسی نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں مزید اضافے کا عندیہ دیدیا

- Advertisement -
- Advertisement -

مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر  اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ دیا ہے

بجٹ اجلاس میں شرکت کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے پر میڈیا سے غیر  رسمی گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا اگر عالمی سطح پر قیمتیں کم نہ ہوئیں تو ہمیں بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت بڑھانی پڑے گی

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اس وقت پیٹرول پر 9 روپے فی لیٹر اور ڈیزل پر 28 روپے فی لیٹر سبسڈی ہے، یہ سبسڈی نہیں بلکہ قرض بڑھ رہا ہے، وقت کے ساتھ یہ قیمتیں ایڈجسٹ کرنی پڑیں گی یا بڑھانی پڑیں گی۔

سابق وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ بجٹ میں جتنا ممکن ہو سکا ریلیف دیں گے، تیل کی جو قیمت خرید ہے اسی پر بیچنا پڑے گا۔

- Advertisement -

Related articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts