spot_img
Monday, September 26, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsشہباز گل کا مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، پولیس کے حوالے

شہباز گل کا مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، پولیس کے حوالے

- Advertisement -
- Advertisement -

اسلام آباد کی سیشن عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو دوبارہ دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دیتے ہوئے نظرثانی اپیل پر فیصلہ سنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد ہونے کے خلاف نظرثانی درخواست کی کیس کی سماعت ہوئی، پراسیکیوٹر اور شہباز گل کے وکیل نے اپنے دلائل مکمل کیے۔

ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری نے پہلے شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی پولیس نظرثانی اپیل پر فیصلہ محفوظ کیا جبکہ بعد میں سناتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کو مزید 2 دن کے لیے پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دیدیا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایڈیشنل سیشن جج کو جسمانی ریمانڈ کی پولیس نظرثانی درخواست دوبارہ سن کر فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔

- Advertisement -

Related articles

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts