spot_img
Friday, August 12, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsشعیب اختر میچ چھوڑ کر ماں کو آٹا دینے کیلئے آگیا تھا

شعیب اختر میچ چھوڑ کر ماں کو آٹا دینے کیلئے آگیا تھا

- Advertisement -

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کے حوالے سے معروف اداکار سہیل احمد نے دلچسپ قصہ سنایا۔

- Advertisement -

شعیب اختر کی والدہ کا انتقال 26 دسمبر 2021 کو ہوا جس کی اطلاع کرکٹر نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے دی۔ 

شعیب اختر کی والدہ کے انتقال کے بعد سہیل احمد نے نجی ٹی وی کے ایک شو میں کرکٹر کی ان کی ماں کے لیے لازوال محبت کے بارے میں بتایا۔

Shoaib akhtar left the match and came to give mother a break
Shoaib akhtar left the match and came to give mother a break

سہیل احمد نے کہا کہ میں شعیب کو ذاتی طور پر جانتا ہوں، میرا ان کے گھر دو سے تین مرتبہ آنا جانا ہوا ہے، میں یہ بات جوان نسل کو بتانا چاہتا ہوں کہ عملی طور پر جس طرح ماں سے محبت اور خدمت شعیب اختر نے کی ہے وہ بے مثال ہے۔

 ‘ماں کی خدمت کی ایک مثال دیتا چلوں جو ایک مرتبہ ثقلین مشتاق نے سنائی تھی’

انہوں نے کہا کہ ماں کی خدمت کی ایک مثال دیتا چلوں جو ایک مرتبہ ثقلین مشتاق نے سنائی تھی، انہوں نے بتایا تھا کہ انگلینڈ میں میچز ہورہے تھے تو شعیب ہمیں وہاں چھوڑ کر ماں کو آٹا دینے آگیا تھا۔ 

سہیل احمد نے کہا کہ یہ لوگ کوئی دو آٹے مِلا کر کھاتے تھے جو شعیب ہی لاکر دیتا تھا، فون پر باتوں کے دوران ان کی والدہ نے کہہ دیا کہ آٹا ختم ہوگیا ہے، تو وہ میچ چھوڑ کر آٹا دینے آگیا۔

اداکار نے کہا کہ شعیب نے ماں سے محبت کے صرف دعوے نہیں کیے بلکہ حقیقی عشق کیا وہ ماں کا تابعدار بچہ تھا

- Advertisement -

Related articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts