spot_img
Monday, August 15, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsسندھ: بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں پی پی بھاری اکثریت سے...

سندھ: بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں پی پی بھاری اکثریت سے کامیاب

- Advertisement -
- Advertisement -

پیپلز پارٹی نے سندھ میں چار ڈویژنز کے 14 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی  حاصل کی ہے۔

 شہری علاقوں کی میونسپل کمیٹیوں میں اب تک کل 354 میں سے 309 نشستوں کے نتائج سامنے  آچکے ہیں جن میں  پیپلز پارٹی  244 نشستیں جیتنے میں کامیاب رہی ہے۔

پیپلز پارٹی کے بعد  جی ڈی اے 22،   آزاد امیدوار  20، پاکستان  تحریک انصاف 14  ، جے یو آئی ف  7  جب کہ دیگر جماعتوں نے 2 نشستیں جیتیں۔

ایم کیو ایم نواب شاہ کے شہری علاقوں سے کوئی نشست نہ جیت سکی

ادھر سکھر، لاڑکانہ، نواب شاہ، میرپورخاص اور سانگھڑ سمیت 14  اضلاع کی ٹاؤن کمیٹیوں میں بھی پیپلز پارٹی بھاری اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب رہی جہاں  694 نشستوں میں سے پیپلز پارٹی نے اب تک 426 نشستیں جیت لی ہیں۔

جی ڈی اے 65،  آزاد امیدوار  62  اور  تحریک انصاف صرف 10 نشستیں لے سکی جب کہ جے یو آئی ف 8 اور  دیگر جماعتوں نے 12 نشستیں جیتیں۔

پیپلز پارٹی نے ٹاؤن کمیٹی نواب شاہ کی56 میں سے 36 نشستیں جیت لیں تاہم ایم کیو ایم نواب شاہ کے شہری علاقے سے کوئی نشست نہ جیت سکی ہے۔

میرپور خاص میں بھی پی پی کو بڑی کامیابی

ٹاؤن کمیٹی میرپور خاص کی 69 میں سے 68 نشستوں کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج آگئے ۔

نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی نے 53  نشستیں اپنے نام کر کے واضح برتری حاصل کرلی جب کہ 7 نشستیں جیت کر آزاد امیدوار دوسرے   اور 4 نشستیں جیت کر ایم کیو ایم تیسرے نمبرپر رہی۔

ٹاؤن کمیٹی سانگھڑ میں اب تک 67 میں سے 45 نشستوں کے نتائج سامنے آئے ہیں جن  میں سے 32 نشستیں پیپلز پارٹی نے جیت لیں جب کہ سانگھڑ میں واضح اثر رکھنے والی جی ڈی اے اب تک صرف 8 نشستیں جیت سکی ہے۔

ٹاؤن کمیٹی کشمور میں پی پی کی 39 میں سے 32 نشستیں

ٹاؤن کمیٹی کشمور میں بھی پیپلز پارٹی نے  شاندارفتح حاصل کی جہاں اب  تک 39 نشستوں کے نتائج سامنے آئے ہیں جن میں سے پیپلز پارٹی نے 32 نشستیں جیت لیں۔

ٹاؤن کمیٹی سکھر کی تمام 17 نشستوں کے نتائج آ گئے  جس میں پیپلز پارٹی 11 ،  آزاد امیدوار 3  اور  پی ٹی آئی نے 2 نشستوں  پر کامیابی سمیٹی جب کہ جی ڈی اے  ایک نشست حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

نو شہرو فیروز کی کل 82 میں سے 75 نشستوں کے نتائج آ گئے جن میں سے 57 نشستیں پیپلز پارٹی نے حاصل  کیں جب کہ  آزاد امیدوار 13، مسلم لیگ (ن)، جی ڈی اے ، ایم کیو ایم اور دیگر نے ایک، ایک نشست  لی۔

ٹاؤن کمیٹی شکارپور میں پی پی کی سب سے زیادہ نشستیں

ٹاؤن کمیٹی شکار پور کی 32 میں سے 28 نشستوں کے نتائج آ گئے ، یہاں بھی  پیپلز پارٹی 14 نشستوں کے ساتھ سب سے آگے رہی،  جی ڈی اے 4  اور جے یو آئی ف 3 نشستیں حاصل کرسکی ہیں۔

ٹاؤن کمیٹی قمبرشہدادکوٹ کی کل46 میں سے36 نشستوں کے نتائج آ گئے جن میں  سے 26 نشستیں پیپلز پارٹی،  9 آزاد امیدوار اور جے یو آئی ف ایک نشست پر جیتنے میں کامیاب رہی۔

ٹاؤن کمیٹی تھرپارکر کی 26نشستوں کے نتائج، پی پی کی19نشستیں 

ٹاؤن کمیٹی تھرپارکر کی تمام 26نشستوں کے نتائج آ گئے  ان میں سے19نشستوں پر  پیپلز پارٹی، 4 پر  آزاد  امیدوار اور 3 پر پی ٹی آئی کامیاب رہی۔

ٹاؤن کمیٹی عمرکوٹ کی تمام 36  نشستوں کے نتائج سامنے آ گئے جس کے مطابق ان میں سے 28 نشستیں پیپلز پارٹی، جی ڈی اے 6  اور جے یو آئی ف ایک نشست جیت سکی ہے۔

- Advertisement -

Related articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts