spot_img
Thursday, August 18, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsاسنیپ چیٹ نے 'ڈیسک ٹاپ' ورژن متعارف کرادیا

اسنیپ چیٹ نے ‘ڈیسک ٹاپ’ ورژن متعارف کرادیا

- Advertisement -
- Advertisement -

امریکا کی معروف فوٹو شیئرنگ اور پیغام رسانی کی ایپلی کیشن اسنیپ چیٹ نے ڈیسک ٹاپ ورژن یعنی ویب ورژن متعارف کروادیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسنیپ چیٹ نے فی الحال یہ سہولت امریکا، برطانیہ، نیوزی لینڈ، کینیڈا اور آسٹریلیا کے لیے متعارف کروائی ہے جس کے تحت صارفین اب اپنے لیپ ٹاپ پر بھی دوستوں کو پیغامات بھیج سکیں گے، ساتھ ہی تصاویر اور ویڈیو کالز بھی کرسکیں گے۔

اس کے علاوہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسنیپ چیٹ ارادہ رکھتا ہے کہ اس ورژن کو پوری دنیا میں متعارف کروانے سے قبل اسے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، فرانس اور جرمنی میں بھی لانچ کروایا جائے۔

اسنیپ چیٹ کے مطابق جلد ہی یہ فیچر پاکستان اور بھارت کے لیے بھی متعارف کرادیا جائے گا۔

اسنیپ چیٹ کے ویب ورژن کے ذریعے آپ ناصرف پیغامات اور تصاویر بھیج سکیں گے بلکہ ویڈیو کالز بھی کرسکیں گے، اس کے علاوہ آپ کو ڈیسک ٹاپ پر وہ تمام فیچرز میسر ہوں گے جو آپ موبائل پر استعمال کرتے ہیں۔

ویب ورژن کیسے لاگ اِن کریں؟

اسنیپ چیٹ کے ویب ورژن تک رسائی کے لیے سب سے پہلے  ڈیسک ٹاپ پر  web.snapchat.com کھولنا ہوگا، اس میں اب اپنا یوزر نیم اور پاس ورڈ ڈالنا ہوگا جس  کے بعد موبائل پر تصدیقی پیغام موصول ہوگا۔

ایک بار صارف لاگ ان ہوگیا تو پھر باآسانی تمام فیچر تک رسائی حاصل کرسکے گا۔

- Advertisement -

Related articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts