spot_img
Wednesday, August 10, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsموسم گرما کی تعطیلات میں اضافہ کردیا گیا

موسم گرما کی تعطیلات میں اضافہ کردیا گیا

- Advertisement -
- Advertisement -

صوبائی حکومت کی جانب سے حالیہ مون سون کے پیش نظر موسم گرما کی تعطیلات بڑھا دی گئی ہیں۔

یونی ورسٹی آف پنجاب کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ چھٹیوں کو چودہ اگست تک بڑھایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل چھٹیاں 29 جولائی تک تھیں۔

پنجاب یونیورسٹی کی جانب سے دو ماہ قبل موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا جوکہ 29 جولائی تک جاری رہنی تھی، تاہم اب پنجاب یونیورسٹی نے موسم گرما کی چھٹیوں میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق یونیورسٹی 15 اگست سے دوبارہ کھلے گی۔

دوسری جانب پنجاب میں مختلف پرائیوٹ اسکولز کی جانب سے بھی والدین کو چھٹیوں میں اضافے کے ایس ایم ایس کیے گئے ہیں۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ صوبہ پنجاب میں وزیر اعلیٰ کی تبدیلی اور نئی کابینہ کی تاحال تشکیل نہ ہونے کے باعث صوبائی وزیر تعلیم کا عہدہ خالی ہے۔

- Advertisement -

Related articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts