spot_img
Tuesday, September 27, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsمعافی نہ مانگنے سے متعلق عمران خان کے وکیل کے بیان پر...

معافی نہ مانگنے سے متعلق عمران خان کے وکیل کے بیان پر تعجب ہوا: سابق جج سپریم کورٹ

- Advertisement -
- Advertisement -

سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ شائق عثمانی نے عمران خان کے وکیل  حامد خان کے  غیر مشروط معافی نہ مانگنے کے بیان پر تعجب کا اظہار کیا ہے۔

جسٹس ریٹائر شائق عثمانی نے کہا کہ معافی نہ مانگنے سے متعلق حامد خان کے بیان پر تعجب ہوا، ابھی تک جو چیزیں سامنے آئیں تھی اُس سے لگ رہا تھا کہ عمران خان کا ذہن بدل گیا ہے۔

 ماہر قانون شائق عثمانی نے کہا کہ 29 تاریخ کو جو حلف نامہ عمران خان جمع کروا رہے ہیں، اُس میں بھی وہی ہوگا جو حامد خان کہہ رہے ہیں، اس کا مطلب یہ ہے کہ معاملہ وہی ہے جو گزشتہ سماعت میں تھا اور آج جو کیس ملتوی ہوا ہے وہ عمران خان پر فرد جرم عائد کرنے  کے لیے ملتوی ہوا ہے۔

دوسری جانب سابق صدر سپریم کورٹ بار جسٹس ریٹائرڈ رشید اے رضوی نے کہا کہ عدالت نے عمران خان کی معافی سے متعلق کہا ہے کہ وہ بادی النظر میں مطمئن ہیں، عدالت یہ دیکھنا چاہتی ہے کہ عمران خان اپنے حلف نامے میں افسوس کا لفظ استعمال کریں گے یا غیر مشروط معافی کا۔

یاد رہے کہ خاتون جج کو دھمکی دینے پر توہین عدالت کیس میں  عمران خان کے وکیل حامد خان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے عدالت سے غیر مشروط معافی نہیں مانگی،اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان نے کہا کہ اگر عدالت کو لگتا ہےکہ کوئی ریڈ لائن کراس کی ہے تو وہ اس پر معافی مانگنے کے لیے تیار ہیں۔

- Advertisement -

Related articles

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts