spot_img
Wednesday, August 10, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsدورہ نیدرلینڈز اور ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کیلئے قومی اسکواڈز کا اعلان

دورہ نیدرلینڈز اور ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کیلئے قومی اسکواڈز کا اعلان

- Advertisement -
- Advertisement -

پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ نیدرلینڈز اور اے سی سی ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے لیے قومی اسکواڈز کااعلان کردیا۔

آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ میں شامل نیدرلینڈز کے خلاف تین میچز کے لیے 16 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے جب کہ اے سی سی ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے لیے 15 کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

قومی ون ڈے انٹرنیشنل اسکواڈ:

بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، فخر زمان، حارث رؤف، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد حارث، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر ، نسیم شاہ، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی اور زاہد محمود۔

قومی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اسکواڈ:

بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، آصف علی، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر۔

فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی دونوں اسکواڈز میں شامل ہیں تاہم قومی ٹیم کے فزیو اور ٹرینر نیدرلینڈز میں شاہین آفریدی کے ری ہیب کا جائزہ لینے کے بعدان کی فائنل الیون میں شمولیت کا فیصلہ کریں گے۔

عبداللہ شفیق، امام الحق، محمد حارث، سلمان علی آغا اور زاہد محمود نیدرلینڈز میں سیریز کھیلنے کے بعد وطن واپس آجائیں گے جب کہ آصف علی، حیدر علی، افتخار احمد اور عثمان قادر متحدہ عرب امارات میں قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔

چیف سلیکٹر قومی کرکٹ ٹیم:

محمد وسیم نے کہا کہ یہ دونوں ٹورز بہت اہم ہیں لہٰذا انہوں نے کپتان اور کوچ کی مشاورت سے بہترین دستیاب کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے۔

چیف سلیکٹر کا کہنا تھاکہ حسن علی کو ان ٹورز میں آرام دیا گیا ہے اور  ا ن کی جگہ نسیم شاہ کوپہلی مرتبہ قومی وائٹ بال اسکواڈز کا حصہ بنایا گیا ہے ، وہ باقاعدگی سے 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے باؤلنگ کرتے ہیں لہٰذا ان کی شمولیت سے قومی کرکٹ ٹیم کے شعبہ فاسٹ باؤلنگ کو مزید تقویت ملے گی۔

اعلان کردہ اسکواڈز میں شامل قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 6 سے 11 اگست تک لاہور میں لگایا جائے گا، اس دوران وہ 50 اوورزپر مشتمل دوپریکٹس میچز کھیلیں گے۔

 قومی اسکواڈ 11 اور 12 اگست کی درمیانی شب ایمسٹرڈیم روانہ ہوگاجہاں سے وہ اے سی سی ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں شرکت کرنے 22 اگست کو دبئی پہنچے گا۔

- Advertisement -

Related articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts