spot_img
Monday, August 15, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsاے این پی نے وفاقی حکومت کے اتحاد سے علیحدگی پر غور...

اے این پی نے وفاقی حکومت کے اتحاد سے علیحدگی پر غور شروع کردیا

- Advertisement -
- Advertisement -

اسلام آباد: عوامی نیشنل پارٹی نے وفاقی حکومتی اتحاد سے علیحدگی پر غور شروع کردیا۔

ذرائع کےمطابق ایمل ولی خان کی زیرصدارت اے این پی کی مرکزی قیادت کا اجلاس ہوا جس میں حکومتی اتحاد کے لیے کیے گئے وعدوں اور عملدرآمد سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ اے این پی رہنماؤں نے حکومتی اتحاد سے علیحدگی کی تجویز دے دی ہے اور اس حوالے سے حتمی فیصلوں کے لیے ایمل ولی خان نے مرکزی قیادت کا اجلاس عید کے بعد طلب کیا ہے۔

ذرائع کےمطابق اے این پی رہنماؤں نے حکومتی اتحاد سے علیحدگی کا اختیار پارٹی سربراہ کو دیاہے۔

اے این پی ذرائع کا کہنا ہےکہ حکومت کی جانب سے کیا گیا کوئی وعدہ پورا نہ ہوسکا اور کسی بھی حکومتی فیصلوں پر اعتماد میں نہیں لیا جارہا۔

- Advertisement -

Related articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts