spot_img
Tuesday, August 9, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsمسلح افواج کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار...

مسلح افواج کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں: ایئر چیف

- Advertisement -
- Advertisement -

سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں، جنگی ٹیکنالوجی میں تیزی سے رونما ہونے والی تبدیلیوں کے پیشِ نظر دفاعی پیداوار میں خود انحصاری ناگزیر ہے۔

ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابرسدھونے پاکستان نیوی وار کالج لاہور کا دورہ کیا، کمانڈنٹ وار کالج ریئر ایڈمرل شفاعت علی خان نے چیف آف دی ایئر اسٹاف کا استقبال کیا، ایئرچیف نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے 51 ویں نیول سٹاف کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی بحری سرحدوں اور مفادات کی حفاظت کے لیے پاک بحریہ کا کردار قابل تحسین ہے۔

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے مزید کہا کہ جنگی ٹیکنالوجی میں جدت کے پیش نظر دفاعی پیداوار میں خود انحصاری ناگزیر ہے۔

- Advertisement -

Related articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts