spot_img
Friday, September 30, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsپاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز اور سابق کپتان سرفراز...

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز اور سابق کپتان سرفراز احمد کی سوانح عمری کو چوتھی جماعت کی کتاب میں شامل کرلیا گیا

- Advertisement -
- Advertisement -

سرفراز احمد کی اہلیہ خوشبخت سرفراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے چوتھی جماعت کی اردو کی کتاب کے اس صفحے کی تصویر بھی شیئر کی جس پر سابق کپتان کی سوانح پر مشتمل سبق شامل تھا۔

ان کا لکھنا تھا کہ وہ اس وقت کا تصور کرتے ہی خوش ہو جاتی ہیں کہ جب ان کے اپنے بچے سکول میں اپنے اساتذہ اور دوستوں کے ساتھ بیٹھ کر اپنے ہی والد کے بارے میں پڑھیں گے، الحمد للہ اس سے زیادہ فخر کا مقام اورکیا ہو سکتا ہے۔

خیال رہے کہ سرفراز احمد کو پاکستانی کرکٹ کی تاریخ کے کامیاب کپتانوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے، ان کی قیادت میں قومی ٹیم نے دو آئی سی سی ٹرافیاں، 2006 کا انڈر 19 ورلڈ کپ اور چیمپئنز ٹرافی اپنے نام کی تھی، نصاب میں سبق شامل ہونے کے بعد اب پرائمری سکول کے طلبا جان سکیں گے کہ سرفراز احمد کون تھے جنہوں نے پاکستان کو 2017 کی چیمپئنز ٹرافی جتوائی تھی۔

- Advertisement -

Related articles

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts