spot_img
Wednesday, August 10, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsبرطانوی وزیر اعظم اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے

برطانوی وزیر اعظم اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے

- Advertisement -
- Advertisement -

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے اپنے خلاف پارٹی میں بغاوت کے باوجود اعتماد کے ووٹ میں 211 ارکان کی حمایت کے ساتھ کامیابی حاصل کی ہے

برطانیہ کی حکمراں جماعت کنزرویٹو پارٹی کے 359 ارکان پارلیمان نے بورس جانسن پر اعتماد کے ووٹ کی کارروائی میں حصہ لیا، بورس جانسن کو جیت کے لئے 180 ووٹ درکار تھے ، 211 ارکان نے ان کے حق میں اور 148 ارکان نے ان کے خلاف ووٹ دیے

1922 کمیٹی آف بیک بینچ کنزرویٹوز کے چیئرمین سر گراہم بریڈی نے خفیہ رائے شماری کے بعد اعلان کیا کہ ’پارلیمانی جماعت کو وزیر اعظم پر اعتماد 

کنزرویٹوز پارٹی کے 54اراکان نے عدم اعتماد کیلئے 1922کمیٹی آف بیک پینچ سے رجوع کیا تھا

کامیاب ہونے کے بعد برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے اپنے ردعمل عمل کا اظہار کرتےہوئے کہا کہ پارلیمنٹ نے متاثر کن اور حتمی فیصلہ دے دیا ہے،آج کا نتیجہ سیاست اور ملک کے لیے اچھا ہے،اب ہمیں بطور حکومت اور پارٹی متحد ہونے کی ضرورت ہے،اپنے ایجنڈے کو جاری رکھیں گے،معیشت کو مضبوط کرنے اور یکساں مواقع فراہم کرنے کا موقع ملا،اعتماد کے حوالے سے ساتھیوں نے 2019 سے بھی بڑا مینڈیٹ دیا

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کو اپنی جماعت کے ارکان کی بغاوت کی وجہ سے اعتماد کے ووٹ کا سامنا کرنا پڑ ا۔ ان کی کنزرویٹو پارٹی میں قانون سازوں کی بڑھتی ہوئی تعداد نے اُن کے اختیارات پر سوال اٹھایا جس کو ‘پارٹی گیٹ’ سکینڈل کا نام دیا گیا

- Advertisement -

Related articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts