spot_img
Monday, August 15, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsعدالت نے عمران اینڈ کمپنی کو بےنقاب کر دیا، وزیر اعظم

عدالت نے عمران اینڈ کمپنی کو بےنقاب کر دیا، وزیر اعظم

- Advertisement -
- Advertisement -

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معزز سپریم کورٹ کے فیصلے نے عمران خان اینڈ کمپنی کے جھوٹ کو بےنقاب کر دیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ انتہائی شرمناک ہے کہ کس طرح عمران خان نے آئین کو مجروح کرنے کی کوشش کی اور شرمناک ہے کہ عمران خان نے “حکومت کی تبدیلی” کا جھوٹ تیار کیا۔

انہوں نے کہا کہ عدالت نے عمران اینڈ کمپنی کے پروپیگنڈے کو بے نقاب کیا اور سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ سب کے لیے پڑھنا ضروری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے خلاف ازخود نوٹس کا تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔

سپریم کورٹ کے اکثریتی فیصلے میں لکھا گیا کہ ڈپٹی اسپیکر کا تحریک عدم اعتماد مسترد کرنے کا فیصلہ غیر آئینی ہے اور اسمبلیاں تحلیل کرنے کا حکم غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے تحریر کردہ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بیرونی سازش سے متعلق کوئی انکوائری یا تحقیق نہیں کرائی گئی، سفارتی مراسلے سے متعلق فیصلہ کرنا ایگزیکٹیو کا کام ہے۔

- Advertisement -

Related articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts