spot_img
Saturday, May 28, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsملکی سلامتی داؤ پر لگانے والوں کا یوم حساب قریب آ گیا...

ملکی سلامتی داؤ پر لگانے والوں کا یوم حساب قریب آ گیا ہے: حمزہ شہباز

- Advertisement -

حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی داؤ پر لگانے، معیشت کو زندہ درگور کرنے اور عوام کو مہنگائی کی کھائی میں دھکیلنے کا یوم حساب قریب آ گیا ہے۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور ان کا نا اہل کرپٹ ٹولہ عوامی عدالت میں حساب دینے کی تیاری پکڑیں، وزیراعظم اور کٹھ پتلی وزیراعلی، شہباز شریف کے لگائے منصوبوں کا کریڈٹ لینے ڈھٹائی سے پہنچ جاتے ہیں، سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پاکستان اور بالخصوص پنجاب کو کاری ضرب لگائی گئی ہے، ان کی توجہ دھونس، دھمکی، سیاسی انتقام اور لوٹ مار پر ہے۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ گذشتہ روز بھی ایک ہارا ہوا شخص اپنی نااہلی اور بد انتظامی پر پردہ ڈالنے کے لئے لایعنی بھاشن دے رہا تھا، شہباز شریف کو تو برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی سے اور ہائیکورٹ کے تین ممبر بینچ سے کلین چٹ ملی، سیاسی انتقام کے تحت بنائے گئے جھوٹے کیسز میں چار سالوں میں ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہ ہو سکی، عمران نیازی صاحب بتائیں کہ توشہ خانے کا حساب کب قوم کو دیں گے، فارن فنڈنگ کیس میں اسکروٹنی کمیٹی کی چشم کشا رپورٹ پر ان کی زبان گنگ ہو جاتی ہے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ چائے والوں کے نام پر پیسے بٹورے گئے اب ریاست مدینہ کا مقدس نام استعمال کر کے اپنے جرائم پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور دھماکے کی تحقیقات میں سیف سٹی کیمرہ ناکارہ ہونے کا انکشاف تشویشناک ہے، میں بارہا اس جانب حکومت کی توجہ دلانے کی کوشش کر چکا ہوں، گذشتہ سال پنجاب اسمبلی میں پیش رپورٹ بھی 30 فیصد سے زائد کیمروں کی خرابی کا اعتراف کرتی ہے۔

- Advertisement -

Related articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts