spot_img
Wednesday, August 10, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsملک میں طوفانی بارشوں سے اموات کی تعداد 80 ہوگئی

ملک میں طوفانی بارشوں سے اموات کی تعداد 80 ہوگئی

- Advertisement -
- Advertisement -

ملک میں طوفانی بارشوں سےاموات کی تعداد 80 ہوگئی۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق طوفانی بارشوں کے سبب بلوچستان میں سب سےزیادہ تباہی ہوئی جس کے نتیجے میں 16 خواتین اور 13 بچوں سمیت 42 افراد سیلابی ریلوں اور مکانات گرنے سے ہلاک ہوگئے۔

بلوچستان کے مختلف ڈیم اور نالوں میں طغیانی کے وجہ سیلابی صورت حال رہی جس کے باعث آبادیوں کو بری طرح نقصان پہنچا ،ہرنائی میں پہاڑوں سے آنے والا سیلابی ریلہ شہر میں داخل ہونے سے سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کررہی ہیں۔

دوسری جانب غذر میں آسمانی بجلی گرنے اور لینڈ سلائیڈنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہوگئی۔ 

ادھر لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی بارشیں ریکارڈ کی گئیں، گوجرانوالہ کے ڈی ایچ کیو اسپتال میں بارش کا پانی داخل ہوگیا جب کہ ملتان کےمختلف علاقوں میں درخت،بجلی کی تاریں گرنےکے واقعات بھی سامنے آئے۔

- Advertisement -

Related articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts