spot_img
Thursday, October 6, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsبرطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم کی وفات پر پاکستان میں آج یوم...

برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم کی وفات پر پاکستان میں آج یوم سوگ منانے کا فیصلہ

- Advertisement -
- Advertisement -

برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم کی وفات پر پاکستان میں آج یوم سوگ منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

آنجہانی ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے انتقال کے بعد وزارت خارجہ کی تجویز پر  وزیراعظم نے آج پاکستان  میں یوم سوگ منانے کی منظوری دے دی  ہے۔

ملکہ کا تابوت آج بالمورل سے ایڈنبرا پہنچایا جائے گا ، تاریخی ہالی وڈ پیلس پہنچنے پر گارڈ آف آنر دیا جائے گا۔ 

ملکہ کا تابوت ہوائی جہاز کے ذریعے کل لندن پہنچایا جائے گا، آخری رسومات 19 ستمبر کو ادا کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں  ملکہ برطانیہ کے انتقال کے بعد انکی آخری رسومات اور انہیں خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ 10 روز تک جاری رہے گا، اس پورے منصوبے کو ’’لندن برج آپریشن‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔

- Advertisement -

Related articles

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts