spot_img
Wednesday, August 10, 2022
spot_img

-

ہومLatest Newsمعاشی بدحالی شریفوں کی معیشت چلانے کی ناتجربے کاری ظاہر کرتی ہے:...

معاشی بدحالی شریفوں کی معیشت چلانے کی ناتجربے کاری ظاہر کرتی ہے: عمران خان

- Advertisement -
- Advertisement -

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ روپے کی قدر میں مسلسل کمی شریفوں کی معیشت چلانے کی ناتجربے کاری ظاہر کرتی ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں عمران خان نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے باوجود روپیہ مسلسل گر رہا ہے اور امریکی ڈالر 224 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

عمران خان نے مزید لکھا کہ امریکی سازش کے تحت لائی گئی عدم اعتماد کی تحریک کے وقت ڈالر 178 روپے کا تھا، معاشی بدحالی شریفوں کی معیشت چلانے کی ناتجربے کاری ظاہر کرتی ہے.

حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ان کا تجربہ صرف لوٹ مار، منی لانڈرنگ اور این آر او حاصل کرنے میں ہے، پاکستان کو اس صورت حال تک پہنچانے والوں کا قوم احتساب کرے گی.

- Advertisement -

Related articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Stay Connected

6,000مداحپسند
300فالورزفالور
3,061فالورزفالور
400سبسکرائبرزسبسکرائب کریں

Latest posts